بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا میں مقيم ايران كےسفير "جناب محمد مہدی زاہدی" نےقرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نمائندے سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ملائيشيا میں منعقد ہونے والے قرآن مجيد كے مقابلہ جات نسبتاً بہتر تھے۔
انہوں نے كہا كہ عالم اسلام میں ايران كو مركزی حيثيت حاصل ہے لہذا اس قسم كے بين الاقوامی مقابلوں میں ايرانی منصف كی عدم موجودگی حيران كن ہے اور ہم اس مسئلہ كی تحقيق كر رہے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ ان قرآنی مقابلوں كے معيار كو مزيد بہتر بنانے كی ضرورت ہے۔
زاہدی نےملائيشيا میں قرآنی نمائشگاہ پر تبصرہ كرتے ہوئے ايرانی حكام سے بھی تقاضا كيا كہ اس قسم كی نمائشگاہ ان مقابلوں كے موقع پر لگائی جانی چاہیے۔
625649