جامعہ الازہر میں فارسی زبان كی تدريس كی جائے گی: احمد الطيب

IQNA

جامعہ الازہر میں فارسی زبان كی تدريس كی جائے گی: احمد الطيب

13:27 - August 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1967192
ادب گروپ: جامعۃ الازہر كے رئيس "احمد الطيب" نے كہا ہے كہ جامعۃ الازہر سے وابستہ تمام مدارس میں فارسی زبان كی تدريس كی جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "محيط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جامعۃ الازہر كے سربراہ "احمد الطيب' نے كہا ہے كہ ايرانی عوام ہمارے بارے میں توبہت كچھ جانتی ہیں ليكن ہم ايران اور فارسی زبان كے بارے میں زيادہ معلومات نہیں ركھتے۔
انہوں نے كہا انگريزی كی تدريس كےساتھ ساتھ فارسی، تركی اور فرانسی زبانوں كی بھی تدريس كی جائے گی۔
واضح رہے كہ مصر میں فارسی زبان كی تدريس كی جاتی تھی اور مصر كے مطبع "بولاق" نے فارسی زبان میں كتب بھی شائع كی تھیں جن میں بوستان سعدی، گلستان سعدی اور مثنوی وغيرہ شامل ہیں۔
اسی طرح جامعۃ الازہر كے سیٹلائٹ چينل كے عہديدار بھی فارسی زبان میں پروگرام پيش كرنے كا سوچ رہے ہیں۔
625867

نظرات بینندگان
captcha