مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم

IQNA

مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم

12:33 - August 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1975383
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب میں امور مساجد سے متعلقہ ادارے كے دفتر كی طرف سے مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ تقسيم كیے جا رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Arab News" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كے امور مساجد سے متعلقہ ادارے نے اعلان كيا ہے كہ یہ قرآنی نسخے مختلف سائزوں میں ہیں اور ملك فہد قرآن كمپليكس مدينہ منورہ میں شائع ہوئے ہیں۔
ادارہ امور مساجد كے سربراہ نے كہا ہے كہ ان قرآنی نسخوں كے درميان دنيا كی ۱۲ زبانوں میں ترجمہ شدہ قرآنی نسخے ور نابينا افراد كے لئے مخصوص قرآنی نسخے بھی موجود ہیں تاكہ غير ملكی زائرين اور نابينا افراد بھی ان قرآنی نسخوں سے استفادہ كر سكیں۔
635209

نظرات بینندگان
captcha