نجف اشرف میں مرحوم سيد عبدالعزيز حكيم كی پہلی برسی منائی گئی

IQNA

نجف اشرف میں مرحوم سيد عبدالعزيز حكيم كی پہلی برسی منائی گئی

14:45 - August 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1976448
بين الاقوامی گروپ: ۱۶ اگست ۲۰۱۰ء كو نجف اشرف میں مجلس اعلی اسلامی عراق كے مرحوم سربراہ سيد عبدالعزيز حكيم كی پہلی برسی منائی گئی جس میں نجف اشرف كے مراجع عظام كے نمائندوں، علماء كرام اور حوزہ علمیہ نجف اشرف كے طلاب نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررسا ايجنسی "براثا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ برسی كی اس تقريب كا اہتمام خاندان حكيم نے كيا تھا۔
برسی كی اس تقريب میں مجلس اعلی اسلامی عراق كے سربراہ "سيد عمار الحكيم" بھی موجود تھے علماء كرام نے برسی كی اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے سيد عبدالعزيز حكيم كی مجاہدانہ سيرت بيان كی۔
ياد رہے كہ عراق كے ناصر عالم دين سياست مدار اور مجلس اعلی عراق نے سربراہ كا گزشتہ سال ۲۶ اگست كو انتقال ہوا تھا۔
635767

نظرات بینندگان
captcha