موريتانیہ میں قرآن و حديث كے عالمی مقابلوں كا آغاز

IQNA

موريتانیہ میں قرآن و حديث كے عالمی مقابلوں كا آغاز

14:31 - August 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1984456
قرآنی سرگرمياں گروپ: حفظ و تجويد قرآن اور حفظ حديث كے عالمی مقابلے موريتانیہ كے دارالحكومت "نواكشوت" میںشروع ہو گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرانی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے موريتانیہ كی سركاری خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے تين دن تك جاری رہیں گے۔
ان مقابلوں كے انچارج "محمد ولد الشواف" كا كہنا ہے كہ یہ مقابلے قرآنی تعليمات كو عام كرنے اور لوگوں میں قرآنی آشنائی كو پيدا كرنے كی خاطر منعقد كیے جا رہے ہیں۔
ان مقابلوں میں ممتاز افراد كو نفيس انعامات سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے كہ ان مقابلوں كے افتتاح كے موقع پر موريتانیہ كے اسلاميامور كے مشاور "محمد محمود ولدببانہ" اور دوسری قرآنی شخصيات موجود تھیں۔
644643

نظرات بینندگان
captcha