محلات میں قرآنی محفل كا انعقاد

IQNA

محلات میں قرآنی محفل كا انعقاد

14:30 - August 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1984458
قرآنی سرگرمياں گروپ: محلات كے اسلامك تبليغاتی ادارہ كے تعاون سے ايك قرآنی محفل كا انعقاد كيا گيا۔
بين الاقوامی قرانی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق محلات كے اسلامك تبليغاتی ادارہ كے تعاون سے ايك قرآنی محفل كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں نيم ورشہر كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين "جليل شريفی نيا" نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد شيطان كے حملوں سے محفوظ رہنے كے لئے بہترين قلعہ ہے اور جو شخص اس قلعہ میں پناہ لے گا وہ شيطانی وسوسوں سے محفوظ رہے گا۔
انہوں نے كہا كہ قرآن مجيد كی قرائت، اس میں تدبر اور عمل پيرا ہونا ضروری ہے۔
واضح رہے كہ اس نورانی محفل میں نامور قاريان كرام نے بھی شركت كی اور تلاوت قرآن سے حاضرين كے قلوب كو جلا بخشی ہے۔
644316

نظرات بینندگان
captcha