روم كا مشير مسلمانوں كی افطار پارٹی میں شركت كریں گے

IQNA

روم كا مشير مسلمانوں كی افطار پارٹی میں شركت كریں گے

15:19 - September 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1989871
بين الاقوامی گروپ: روم كا ميئر "جانی آلمانو" مسلمانوں كی افطار پارٹی میں شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی روزنامہ مصری "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روم كے ميئر مسلمانوں كی افطار پارٹی میں شركت كریں گے۔
اسلامی ثقافتی مركز كے سربراہ "عبداللہ رضوان" نے كہا ہے كہ ميئر ہر سال مسلمانوں كے افطار ڈنر میں شركت كرتے ہیں اور مسلمان اس كا پرجوش استقبال كرتے ہیں۔
واضح رہے كہ اٹلی میں ايك ملين مسلمان زندگی بسر كرتے ہیں جو اس ملك كی آبادی كا ۴ فی صد ہیں۔
اس وقت اٹلی میں ۴۵۰ چھوٹی بڑی مساجد ہیں اور ان میں ميلان كی مسجد الرحمن اور روم كی مسجد اعظم بہت معروف ہیں۔
650278
نظرات بینندگان
captcha