بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق خبررساں ادارہ "نون" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كربلا میں اہم شخصيات كی موجودگی میں يوم انہدام جنت البقيع منايا گيا ہے۔
اس موقع پر "سيد عدنان جلوخان" نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ائمہ طاہريين كی قبور مباركہ كی مسماری سے مسلمانوں كے قلوب محزون ہیں۔
ریڈيو حرم امام حسين(ع) كے انچارج علی كاظم سلطان نے خطاب میں كہا كہ بعض نام نہاد مسلمانوں كی جانب سے مسلمانوں كو كافر قرار ديا جانا انتہائی خطرناك مسئلہ ہے جس كی وجہ سے مسلمان دوسرے مسلمان كے خون كی ہولی كھيل رہا ہے۔
واضح رہے كہ سعودی حكام نے ۱۳۴۴ہجری قمری كو ائمہ طاہرين كی قبور كو مسمار كر ديا تھا جنہیں اب تك تعمير نہیں كر ديا گيا ہے اور مسلمان ہر سال اس كی ياد مناتے ہیں۔
658758