"المصطفی عالمی ايوارڈ" نامی منصوبے كا آغاز

IQNA

"المصطفی عالمی ايوارڈ" نامی منصوبے كا آغاز

14:15 - September 28, 2010
خبر کا کوڈ: 2003188
ثقافتی گروپ: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے امور ريسرچ كے مشير نے آيت اللہ موسوی لاری كو پہلا ايوارڈ عطا كرنے كے ذريعے المصطفی عالمی ايوارڈ كے منصوبے كے آغاز كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے تحقيقی امور كے مشير حجۃ الاسلام والمسلمين "محمد جعفر علمی" نے ۲۷ ستمبر كو ايك پريس كانفرنس كے دروران سطح پر حوزہ كی نامور شخصيات كی كو عالمی ايوارڈ دينے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا اس سال حوزہ كی نامور بين الاقوامی شخصيت كے عنوان سے آيت اللہ موسوی لاری كو یہ ايوارڈ عطا كيا جا رہاہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ آيت اللہ موسوی لاری كی ياد میں كانفرنس ۳۰ ستمبر كو منعقد ہو گی جس میں آيت اللہ مصباح يزدی، اسلامی اسمبلی كے اسپيكر علی لاريجانی اور المصطفی انٹرنيشنل كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين اعرافی خطاب كریں گے۔
علمی نے آيت اللہ موسوی لاری كے انتخاب كو دليل بيان كرتے ہوئے كہا اللہ موسوی لاری تقريباً ۵۰ سال سے بين الاقوامی سطح پر دينی اور اسلامی خدمات دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ آيت اللہ موسوی لاری نے تيس سال كی مدت میں اسلامی اور دينی معارف كے ميدان میں بہت اہم كردار ادا كيا ہے۔ اور ان سالوں كے دوران لاكھوں كی تعداد میں ان كی كتابیں مختلف ممالك میں تقسيم ہو چكی ہیں۔
664028
نظرات بینندگان
captcha