"التوحيد" جريدے كے جديد شمارے كی اشاعت

IQNA

"التوحيد" جريدے كے جديد شمارے كی اشاعت

15:15 - October 03, 2010
خبر کا کوڈ: 2006006
ثقافتی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن سے وابستہ اسلامی تفكر فاؤنڈيشن كی كوششوں سے شيعہ اور سنی كتب میں حضرت مہدی(عج) كا مقام كے موضوع پر عربی زبان میں جريدہ "التوحيد" كا جديد شمارہ شائع ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ "مہدی مصطفوی" كی نگرانی میں یہ جريدہ شائع ہوا ہے اور مہدی گلجان اس كے انچارج اور "شہريار ضياء آبادی" اس كے ایڈیٹر ہیں۔
اس جريدے كے اس شمارے میں "فلسفہ فرج اور بہترين دنيا كا فلسفہ"، "امام زمانہ (عج) كے بارے میں اہل سنت علماء كے نظريات"، "شيعہ اور سنی كتب میں امام مہدی(عج)" حضرت مہدی (عج) كی عالمی حكومت اور گلوبلائزيشن، ولايت اور اس كے معانی مفاہيم" جيسے موضوعات پر مضامين تحرير كیے گئے ہیں۔
667084

نظرات بینندگان
captcha