اطالوی زبان كے پہلے اسلامی ٹی وی چينل كا افتتاح

IQNA

اطالوی زبان كے پہلے اسلامی ٹی وی چينل كا افتتاح

12:36 - October 09, 2010
خبر کا کوڈ: 2008984
ثقافتی گروپ: اٹلی كی مسلمان اقليتوں كی يونين نےاطالوی زبان كے پہلے اسلامی ٹی وی چينل كے افتتاح كا فيصلہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الجزيرہ نیٹ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ ٹی وی چينل اٹلی كے مسلمانوں سے مربوط تمام واقعات، اخبار اور اس كے مختلف علاقوں كے اسلامی سنٹرز كی تمام سرگرميوں كو نشر كرے گا۔
اٹلی كے مسلم اقليتوں كی يونين سائٹ كے انچارج "حمزہ ريكارڈو" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس يونين نے اٹلی كے دارالحكومت روم میں اس چينل كے اسٹوڈيو كا دفتر قرار ديا ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ اٹلی كی مسلم اقليتوں يونين نے اس ملك كے اسلامی سنٹرز كے عہديداروں كے نام اپنے خطوط میں ان كی تجاويز اور نقطہ نظرات كا مطالبہ كيا ہے تاكہ اس چينل كےپروگراموں كو بہتر سے بہتر طور نشر كيا جا سكے۔
انہوں نے آخر میں كہا ہے كہ یہ ٹی وی چينل پورے اٹلی كے نامہ نگاروں كی خبروں كو نشر كرےگا اور اس كے علاوہ اس چينل پر مختلف شخصيات كو بھی دعوت دی جائے گی۔
670528

نظرات بینندگان
captcha