بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے الجزائری روزنامہ "الشروق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كے صوبے "قلمسان" كے شہر "اولادمسيحون میں بعض نامعلوم افراد نے قرآن كريم كے بعض صفحات كو صليب كی شكل میں پھاڑ كر ان كو اس شہر كی مساجد كے نزديك سڑكوں پر پھينكا ہے۔
الجزائر كے شہريوں اور اولاومسيحون شہر كے امام جماعت نے اس بارے میں تحقيق كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
الجزائر كی مساجد كے امام جماعت اور علماء نے اس اقدام كو ملك میں اختلافات كو ہوا دينے اور حالات كو بگاڑنے كا سبب قرار ديا ہے اور یہ احتمالی ديا ہے كہ عيسائت كی دعوت دينے والی "بشيری" جماعت كا یہ كام ہے كہ جو عيسائت كی تبليغ كے لئے ہر ممكنہ وسائل سے استفادہ كرتی ہے۔
670466