بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی 'سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دمشق يونيورسٹی كے ايك استاد "ماجد ابوماضی" نے اس نشست میں بيسویں صدی تك كے مختلف ادوار میں عرب شعراء كے اشعار میں قدس كی اہميت كے بارے میں تقرير كی ہے۔
ابوماضی نے فلسطين اور عرب ممالك كے شعراء كے بعض اشعار كو پيش كرتے ہوئے كہا كہ مختلف تاريخی ادوار میں قدس، عرب شعراء كی توجہ كا مركز رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عرب شعراء نے مختلف زاويوں كے لحاظ سے قدس كے بارے اشعار كہے ہیں ان میں سے بعض نے اس شہر كے مقام ومنزلت اور بعض قدس كے مقيم لوگوں كے رنج و الم كو بيان كيا ہے۔
673849