بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Gulf News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ العويس فاؤنڈيشن كی جانب سے پہلی مرتبہ لگائی جانے والی اس نمائش میں قرآنی آيات سے مزين كرسٹل كے متعدد برتنوں كو ركھا گيا ہے۔
اس نمائش میں قرآنی آيات اور اسلامی اشعار سے مزين ۴۰ كرسٹل كے برتن ركھے گئے ہیں جنہیں عراق، سوریہ اور متحدہ عرب امارات كے ۲۰ خطاطوں نے بنايا ہے۔
جمہوریہ چك میں مقيم عراقی ماہر آرٹ "عصام خفوض" كی كوششوں سے یہ نمائش لگائی گئی ہے۔
انہوں نے كرسٹل پر اسلامی خطاطی كو پسند كیے جانے كے بارے میں كہا اسلامی خطاطی كے ديگر آرٹز سے ملانے سے ان كی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی خطاطی كی خوبصورتی نے ہميشہ غير مسلموں كی توجہ كو اپنی طرف جلب كيا ہے اور اگر اس آرٹ كو ديگر آرٹ جيسے كرسٹل بنانے كے ساتھ ملا ديا جائے تو اس كی ظاہری اور معنوی خوبصورتی دوگنی ہو جاتی ہے۔
675639