بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی وزارت اوقاف كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كی وزارت اوقاف كی كوششوں سے دمشق كے "امويين" محل میں امت كی وحدت اور دينی تقارير كو كنٹرول كرنے میں علماء اور مبلغين كا كردار كے عنوان سے یہ سيمينار منعقد ہو گا۔
سوریہ كی وزارت اوقاف نے اس سيمينار میں شركت كرنے كے لئے سوریہ كے علماء كو دعوت ديتے ہوئے معاشرے میں اسلامی اصولوں اور اخلاق كے استحكام میں اس جماعت كے كردار كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق سوریہ كے وزير اوقاف اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں شركت كریں گے۔
676857