قطر میں "شيخ غانم" نامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

قطر میں "شيخ غانم" نامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

15:06 - October 18, 2010
خبر کا کوڈ: 2015232
قرآنی سرگرمياں گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ میں "شيخ غانم بن علی" نامی حفظ، تلاوت اور تفسير قرآن كريم كے پانچویں مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "خالد بن محمد بن غانم آل ثانی" نے ايك پريس كانفرنس میں اس بارے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ ۲۰ دسمبر سے شروع ہو كر ۲۷ دسمبر تك جاری رہے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كا دوسرا مرحلہ اور فائنل راؤنڈ يكم جنوری سے ۳ جنوری ۲۰۱۱ء كو منعقد ہو گا اور ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب ۱۳ جنوری ۲۰۱۱ء كو منعقد ہو گی جس میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی قدردانی كی جائے گی۔
خالد بن محمد بن غانم آل ثانی نے كہا كہ اس سال كے مقابلوں میں قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور سے وابستہ حفظ قرآن كريم سنٹرز كے طلباء اور طالبات حصہ لیں گے۔
انہوں نے كہا كہ یہ مقابلے، حفظ، تجويد، زيبا آواز اور تفسير قرآن كريم كے مختلف شعبوں میں منعقد ہوں گے۔
ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كے لئے ۲۰ لاكھ قطری ريال كے انعامات دينے كا فيصلہ كيا ہے۔
676588

نظرات بینندگان
captcha