بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الرياض" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی خيراتی انجمن حفظ قرآن كريم كے سربراہ "عبدالعزيز بن عبد اللہ حنفی" نے اس بارے كہا ہے كہ جدہ شہر كے ہوٹل ہيلٹن میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں اس ملك كی حفظ قرآن كی خيراتی انجمنوں كی سپريم كونسل كے سربراہ "صالح بن عبدالعزيز آل الشيخ" نے شركت كی ہے۔
دوسری جانب جدہ كی خيراتی حفظ قرآن كريم كے انچارج "ابراہيم بن سليمان الخميس" نے اس گروپ كے فارغ التحصيل ہونے پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے ان سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اسلام اور قرآن كريم كے مقابلے اپنی ذمہ داريوں كو پورا كریں۔
676628