بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے كہا ہے كہ روس كے مسلمان مبلغ الازہر كے فارغ التحصيل "شامل علاء الدنيوف" نے اس تفسير كو تحرير كيا اور روسی زبان كی یہ جديد ترين تفسير قرآن شمار ہوتی ہے۔
اس تفسير كے مولف نے اپنی خاص اور تقريب كے اصولوں پر اعتماد كرتے ہوئے جوان نسل كو مخاطب قرار ديا ہے اور انہوں نے روسی زبان میں قرآن كريم كے معنوی مفاہيم كو نقل كيا ہے۔
شامل علاء الدينوف نے ۱۷ سال كے عرصہ میں الازہر يونيورسٹی میں دينی تعليم حاصل كی ہے اور یہ تفسير ان كی دينی كتابوں كی ايك كڑی شمار ہوتی ہے۔
678199