بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن سے وابستہ اسلامی تفكر فاؤنڈيشن كی كوششوں یہ جريدہ شائع ہوتا ہے جو دنيا كے ۱۲۰ سے زائد ممالك میں تقسيم كيا جاتا ہے۔
جريدہ "الوحدۃ" كے انچارج "مہدی گلجان" اور اس كے چيف ایڈیٹر "منير الدين بھبھانی" ہیں اور اس جريدے كےپہلے حصہ میں مسئلہ قدس اور اسلامی جمہوریہ ايران میں يوم القدس كے عالمی دن كی مناسبت سے عظيم الشان پروگرام كے بارے میں مطالب تحرير كیے گئے ہیں۔
اس شمارے كے دوسرے حصہ میں امريكہ میں قرآن كريم كی اہانت كے موضوع پر اور اس بارے میں قائد انقلاب اسلامی كے اہم پيغام كو تحرير كيا گيا ہے جس میں حضرت آيت اللہ خامنہ ای نےقرآن كريم كی اہانت كو مغربی ماشروں میں مسلمانوں سے خوف و ہراس پھيلانے كی كوشش قرار ديا ہے اور اسی طرح اس حصے میں قرآن كريم كو جلانے كے بارے میں امريكی عيسائی پادری "ٹری جونر" كے فيصلے پر عالمی رد عمل كو بھی پيش كيا گيا ہے۔
678275