سیٹلائٹ چينل "اہل بيت(ع)" پر پابندی

IQNA

سیٹلائٹ چينل "اہل بيت(ع)" پر پابندی

13:56 - October 21, 2010
خبر کا کوڈ: 2017063
بين الاقوامی گروپ: سیٹلائٹ "نائلسٹ" سے شيعہ سیٹلائٹ چينل "اہل بيت(ع)" كے پروگراموں كی نشريات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے راصد نيور چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كے وزارت اطلاعات نےشيعہ مخالف سرگرميوں اور شيعوں پر دباؤ ڈالنے كے سلسلے میںسیٹلائٹ نائلسٹ سے شيعہ سیٹلائٹ چينل اہل بيت(ع) كےپروگراموں كی نشريات پر پابندی لگا دی ہے۔
مصر كے "انس الفقی" نے ۱۹ اكتوبر كو قاہرہ میں ايك پريس كانفرنس میں فرقہ واريت كو ہوا دينے اور اديان و مذاہب كے پيروكاروں كے عقائد كی اہانت اور خرافات كی تبليغ كرنے كا بہانہ بنا كر سیٹلائٹ چينل اہل بيت(ع) كے پروگراموں كے نشرواشاعت پر پابندی لگا دی ہے۔
جبكہ سیٹلائٹ چينل اہل بيت(ع) كا مركز عراق ہے جو مكتب تشيع كے دفاع اور وہابيوں كے اعتراضات اور شبہات كے جوابات دينے میں سرگرم عمل ہے اور ابھی تك اس چينل سے مختلف اديان ومذاہب كے پيروكاروں كی اہانت كا كوئی پروگرام نشر نہیں ہوا ہے۔
679043

نظرات بینندگان
captcha