بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانسيسی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سانح كے ايك گواہ "ايمن عبدالفتاح جمعہ"ی نے كہا ہے كہ بعض شدت پسند یہوديوں نے جمعہ كی صحيح كو كفر قدوم كے مسلمانوں كے قبرستان میں داخل ہو كر قبرستان كی ديواروں اور قبروں پر فلسطين مخالف نعرے لكھے اور یہوديوں كی علومات بناتے ہوئے بعد میں روپوش ہو گئے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قبرستان پرحملہ كرنے والوں نے ميرے گھر پر بھی حملہ كيا ہے گھر كی ديوار پر عبريانی زبان میں نعرے لكھے ہیں۔
حالیہ چند مہينوں كے دوران مقبوضہ فلسطين میں اس نعرے كے اقدامات میں اضافہ ہوا ہے اور صہيونی شہريوں نے مساجد، مسلمانوں كے دينی سنٹرز اور اسلامی قبرستان كو اپنے حملوں كا نشانہ بنايا ہے۔
680206