بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے اس جريدے میں مختلف موضوعات پر مطالب تحرير كیے گئے ہیں جن میں مسلمان خواتين كی سرگرميوں سے مربوط اخبار اور معلومات، مضامين، انٹرويوز جيسے موضوعات شامل ہیں۔
اس جريدے كے چيف ایڈیٹر "سامی جواد كاظم" نے اس بارے میں كہا ہے كہ آستان مقدس امام حسين علیہ السلام كے متولی "عبدالمہدی الكربلائی" كی نگرانی میں ۳۶ صفحات پر یہ جريدہ شائع ہوا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس جريدے كے انعقاد كا مقصد مسلمان خاندانوں كی دينی اور ثقافتی سطح كو بلند كرنا اور مسلمان خواتين كی دينی، ثقافتی اور تعليمی ترقی كے لئے مناسب مواقع فراہم كرنا ہے۔
680542