قاہرہ میں اسلامی آرٹز ميوزيم كا دوبارہ افتتاح

IQNA

قاہرہ میں اسلامی آرٹز ميوزيم كا دوبارہ افتتاح

13:50 - October 26, 2010
خبر کا کوڈ: 2020167
ثقافتی گروپ: قاہرہ میں اسلامی آرٹز ميوزيم كی تاسيس كو گولڈن جوبلی كی مناسبت سے ۲۵ اكتوبر كو اس ميوزيم كا دوبارہ افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بين الاقوامی روزنامہ "دارالحيات" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كی آثار قديمہ كی سپريم كونسل كے سيكرٹری جنرل "زاہی حواس" نے اس بارے میں كہا ہے كہ قاہرہ كے علاقے "المنيل" كے "محمد علی" محل میں یہ پروگرام منعقد ہوا ہے جس كے ساتھ ساتھ اس اسلامی آرٹز ميوزيم كی توسيع اور مرمت كے مراحل كے بارے میں دستاويزی فلم كو بھی ريليز كيا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قاہرہ كا اسلامی آرٹز ميوزيم اس وقت دنيا كے عظيم اسلامی آرٹز عجائب گھروں میں سے شمار ہوتا ہے اور اس ميوزيم میں ركھے گئے شاہكار عالم اسلام میں اسلامی آرٹ كی تبديلی كے مختلف مراحل سے عكاسی كرتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ مصر كے وزير ثقافت "فاروق حسنی" نے اس پروگرام كے ساتھ ساتھ قاہرہ كے اسلامی آرٹز ميوزيم كے انچارج اور بورد آف ٹرسٹيز كی قدردانی كی ہے۔
682116
نظرات بینندگان
captcha