بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آئيسكو نے اپنی ويب سائٹ پر بغداد میں كليسا پر ہونے والے حملے كے بعد ايك بيان نشر كيا ہے جس حملے كو انتہائی شرمناك اور نفرت انگيز اقدام قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ حملہ میں ملوث ملزمان كو جلد از جلد كيفر كردار تك پہنچايا جائے۔ بيان میں كہا گيا ہے كہ اسلام اس قسم كے حملوں كی شدت سے مذمت كرتا ہے اور قرآن میں كسی بے گناہ كے قتل كو پوری انسانيت كے قتل كے مترادف قرار ديا گيا ہے۔ بيان كے آخر میں اسلامی سربراہی كانفرنس كے ذيلی ادارے آئيسسكو نے مساجد و كليسا سميت مذہبی مقامات كو دہشت كردی كا نشانہ بنانے كی شديد مذمت كرتے ہوئے اس قسم كے اقدامات كو بہيمانہ حركت قرار ديا ہے۔ ياد رہے كہ گذشتہ روز دہشت گردوں نے اسٹاك ايكسچينج پر حملہ میں ناكامی كے بعد "سيدۃ النجاۃ" نامی كيليسا پر قبضہ كركے وہاں موجود افراد كو يرغمال اور متعدد كو موت كے گھاٹ اتار ديا تھا۔
687852