حضرت علی اصغر (ع)عالمی كانفرنس میں شركت كے لیے دعوت

IQNA

حضرت علی اصغر (ع)عالمی كانفرنس میں شركت كے لیے دعوت

11:07 - November 04, 2010
خبر کا کوڈ: 2025390
بين الاقوامی گروپ: حضرت علی اصغر (ع) كے بارے میں عالمی كانفرنس كا انعقاد كرنے والی كمیٹی نے كانفرنس میں شركت كے خواہشمند افراد سے ادب ، آرٹ اور مختلف موضوعات پر اپنے آثار ارسال كرنے كی دعوت دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حضرت علی اصغر كے بارے میں عالمی كانفرنس انعقاد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ پرويز اسكندر پور نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حضرت علی اصغر (ع) عالمی كانفرنس كا انعقاد امام رضا (ع) كی ولادت باسعادت كے موقعہ حضرت علی اصغر كی ياد میں ايك عظيم الشان كانفرنس كا انعقاد كيا گيا اور اب انتظامیہ كی جانب سے فيصلہ كيا گيا ہےكہ محرم كے آغاز سے ليكر اربعين امام حسين تك منتخب آثار پر مشتمل ايك خصوصی نمائش كا انعقاد كيا جائے۔ انہوں نے تنظيم حضرت علی اصغر كی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتايا كہ تنظيم كی طرف سے بروشر، پمفلٹ، بينر، ويب سائٹ كے ذريعے خواہشمند افراد سے تقاضا كيا گيا ہے كہ وہ اپنے ادب و آرٹ وغيرہ سے مربوط آثار ہمیں ارسال كریں۔
683122
نظرات بینندگان
captcha