صہيونی وزير نے گرفتاری كے خوف سے لندن كا دورہ ملتوی كرديا

IQNA

صہيونی وزير نے گرفتاری كے خوف سے لندن كا دورہ ملتوی كرديا

11:10 - November 04, 2010
خبر کا کوڈ: 2025393
بين الاقوامی گروپ: اسرائيل كے وزير اطلاعات و ایٹمی ٹيكنالوجی "ڈان مریڈور" نے برطانوی عدالت كی طرف سے گرفتاری كے خوف سے لندن كا سركاری دورہ منسوخ كرديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے yenicaggazetesi، كے حوالے سے خبر دی ہے كہ اسرائيلی وزير اعظم كے مشير اور اطلاعات و ایٹمی ٹيكنالوجی كے وزير ڈان مریڈور نے لندن كا سركاری دورہ اس وجہ سے منسوخ كرديا ہے كيونكہ برطانوی عدالت كی طرف سے گرفتاری كے حكم كا احتمال پايا جارہا ہے۔
ڈان مریڈور پر الزام ہے كہ ڈان نے انسانی امداد پر مشتمل كشتی پر حملے كا حكم ديا تھا۔ ياد رہے كہ ڈان مریڈور كا شمار اسرائيل كے ان سات افراد میں ہوتا ہے جو اہم ملكی فيصلے كرتے ہیں اور اسی وجہ سے اسرائيلی وزارت خارجہ نے برطانیہ كے سركاری دورے سے قبل ڈان مریڈور كو خبردار كيا تھا كہ دورے كی صورت میں برطانوی عدالت كی جانب سے گرفتاری كا احتمال موجود ہے۔
ڈان مریڈور سے قبل سابق وزير خارجہ زيپی ليونی نے بھی گرفتاری كے خوف سے يورپ كا دورہ منسوخ كيا تھا۔
688156
نظرات بینندگان
captcha