بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے yenicaggazetesi، كے حوالے سے خبر دی ہے كہ اسرائيلی وزير اعظم كے مشير اور اطلاعات و ایٹمی ٹيكنالوجی كے وزير ڈان مریڈور نے لندن كا سركاری دورہ اس وجہ سے منسوخ كرديا ہے كيونكہ برطانوی عدالت كی طرف سے گرفتاری كے حكم كا احتمال پايا جارہا ہے۔
ڈان مریڈور پر الزام ہے كہ ڈان نے انسانی امداد پر مشتمل كشتی پر حملے كا حكم ديا تھا۔ ياد رہے كہ ڈان مریڈور كا شمار اسرائيل كے ان سات افراد میں ہوتا ہے جو اہم ملكی فيصلے كرتے ہیں اور اسی وجہ سے اسرائيلی وزارت خارجہ نے برطانیہ كے سركاری دورے سے قبل ڈان مریڈور كو خبردار كيا تھا كہ دورے كی صورت میں برطانوی عدالت كی جانب سے گرفتاری كا احتمال موجود ہے۔
ڈان مریڈور سے قبل سابق وزير خارجہ زيپی ليونی نے بھی گرفتاری كے خوف سے يورپ كا دورہ منسوخ كيا تھا۔
688156