جرمن حجاج كا پہلا كاروان حج پر روانہ

IQNA

جرمن حجاج كا پہلا كاروان حج پر روانہ

11:14 - November 04, 2010
خبر کا کوڈ: 2025396
بين الاقوامی گروپ: جرمن حاجيوں كا پہلا قافلہ گذشتہ روز اعمال حج انجام دينے كے لیے سعودی عرب روانہ ہوگيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ترك اخبار "زمان" نے خبر دی ہے كہ محكمہ مذہبی امور تركی كے ذيلی ادارے (DİTİB) كے تعاون سے جرمنی سے حج كے اعمال انجام بجالانے كے لیے پہلا كارواں گذشتہ روز ڈوسلڈرف ايئرپورٹ سے سعودی عرب كے لیے روانہ ہوگيا ہے۔
حجاج كرام كے پہلے كاروان كو الوداع كہنے كے لیے صوبہ برلن كے مذہبی مشير علی درے، علی اوزمير اور تركی كے قونصلیٹ الہام آيرانجی سميت متعدد مذہبی شخصيات ايئر پورٹ پر موجود تھیں۔
تركی اور جرمنی كے متحدہ حج و زيارت ادارے كے سربراہ علی اوزمير كے مطابق اس سال پانچ ہزار سے زائد حجاج فريضہ حج انجام دينے كے لیے سعودی عرب جارہے ہیں اور ان كے ساتھ ۱۳۱ علماء بھی ہمراہ ہیں۔
688021
نظرات بینندگان
captcha