بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بھارتی امور حج كے ركن مبارك صاحب نے اس سلسلہ میں گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ انڈين قونصیٹ نے حاجيوں كی رہنمائی كے لیے ٹيلی فون سروس كا انتظام كيا ہے اور ہندوستانی زائرين دن رات كسی بھی وقت فون كركے اپنی مشكلات كے بارے میں رہنمائی لے سكتے ہیں۔
ڈی اين اے ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق بھارتی حكومت كی طرف سے پہلی مرتبہ زائرين و حجاج كو اس قسم كی سہوليات دی جارہی ہیں اور كے تمام انتظامات بھی مكمل كرلیے گئے ہیں۔
ياد رہے كہ بھارت سے ہر سال ڈيرھ لاكھ سے زائد مسلمان فريضہ حج انجام دينے كے لیے مكہ مكرمہ آتے ہیں اور بيس لاكھ مسلمانوں كے ساتھ مل كر اس عظيم عبادت كو بجالاتے ہیں۔
691448