"حلال" كی مصنوعات كے بارے میں بين الاقوامی اجلاس برطانیہ میں منعقد ہوگا

IQNA

"حلال" كی مصنوعات كے بارے میں بين الاقوامی اجلاس برطانیہ میں منعقد ہوگا

11:51 - November 10, 2010
خبر کا کوڈ: 2029313
بين الاقوامی گروپ: "حلال" گوشت كی صنعت، تجارت اور "حلال" گوشت تہیہ كرنے والوں كو درپيش مشكلات كا جائزہ لينے كے لیے دو روزہ بين الاقوامی اجلاس لندن میں منعقد ہوگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق برطانیہ كی اسلامی تنظيم نے ايك بيان میں كہا ہے كہ "حلال" گوشت كی صنعت اور اس كی تجارت كے علاوہ "حلال" گوشت تيار كرنے والوں كو درپيش مشكلات اور ركاوٹوں كا جائزہ لينے كے لیے دو روزہ بين الاقوامی اجلاس لندن ۱۱ اور ۱۲ نومبر كو لندن میں منعقد ہوگا۔
الالوكہ ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں "حلال" گوشت تيار كرنے والی كمپنيوں كے اتحاد كے نمائندے اور مختلف يونيورسٹيز كے طلباء اور اساتذہ شركت كریں گے۔
اجلاس میں "حلال" گوشت كی صنعت كی ترقی اور تجارت كے فروغ كے علاوہ "حلال" كی مصنوعات كو ہوٹلوں اور ريستورانوں تك پہچانے كے بارے میں تبادلہ خيال كيا جائے گا۔ مذكورہ موضوعات كے علاوہ مغرب میں "حلال" گوشت استعمال كرنے والوں كو درپيش مشكلات اور ناروے اور برطانیہ میں "حلال" گوشت كے مراكز كی تشكيل كا بھی جائزہ ليا جائے گا۔
692096
نظرات بینندگان
captcha