بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی انجمن اسلام كے سيكرٹری جنرل عبداللہ بن عبدالمحسن التركی نے گذشتہ روز ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ تين روزہ اجلاس میں عالم اسلام كی برجستہ خصيات، علمائے اسلام، مبلغان دين اور اسلامی ممالك كے اعلی عہدے دار شركت كریں گے۔
خبررساں ويب سائٹ نسيج كی رپورٹ كے مطابق گلوبل ايج اور میڈيا چيلنجز كے عنوان سے منعقد ہونے والے اس اجلاس میں "گلوبل ايج میں میڈيا ايك حقيقت" "فيملی ، سوسائیٹی اور میڈيا چيلنجز" "امت مسلمہ اور میڈيا" "میڈيا چيلنجز كا راہ حل" جيسے موضوعات خصوصی طور پر زير بحث آئیں گے۔
پريس كانفرنس كے دوران عبداللہ التركی نے حج كو امت مسلمہ كی عملی وحدت كا عظيم مظاہرہ قرار ديتے ہوئے اسلامی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ كيا كہ امت مسلمہ كے اتحاد كی ضرورت كو مزيد اجاگر كریں۔
692621