بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے شيعہ علماء كی تنظيم نے اعلان كيا ہے كہ صہيونی وفد كو بحرين كے دورے كی اجازت دينا امت مسلمہ اور بحرينی عوام كی توہين كے مترادف ہے۔ علمائے شيعہ بحرين كی تنظيم كے نائب صدر حجۃ الاسلام و المسلمين علی رحمہ نے اس سلسلہ میں كہا ہے كہ صہيونی شدت پسند گروہ سے وابستہ وفد كی بحرين آمد كی خبریں گردش كرہی ہیں اور حكومت كی طرف سے انہیں اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ حكومت كا یہ اقدام فلسطين كے ہزاروں شہداء اور زخميوں كے خون سے چشم پوشی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا صہيونی حكومت يا ان حامی اداروں كے ساتھ كسی بھی قسم كے تعلقات عرب دنيا اور امت مسلمہ كی مرضی كے خلاف ہے۔
696116