سيد حسن نصراللہ كا پوسٹر لگانے پر سعودی شيعہ شہری گرفتار

IQNA

سيد حسن نصراللہ كا پوسٹر لگانے پر سعودی شيعہ شہری گرفتار

11:48 - November 21, 2010
خبر کا کوڈ: 2034985
بين الاقوامی گروپ: سعودی پوليس نے گاڑی پر حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصراللہ كی تصوير نصب كرنے كے جرم میں سمير احمد الحمادی نامی شہری كو گرفتار كرليا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صوبہ احساء كے گورنر بدر بن جلوی كے حكم پر سمير احمد الحمادی كو گرفتار كرليا گيا ہے۔ راصد نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق سمير احمد الحمادی كو حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصراللہ كی تصوير اپنی گاڑی پر نصب كرنے كے جرم میں گرفتار كيا گيا۔
سياحتی كمپنی كے سربراہ سمير احمد الحمادی كو پوسٹر لگانے كی وجہ سے پہلے سيكيورٹی سنٹر طلب كيا گيا اور اس كے بعد ۱۵ دن كی سزا سنا كر جيل منتقل كرديا گيا ہے۔
ياد رہے كہ صوبہ احساء شيعہ آبادی كی وجہ سے سعودی حكمرانوں كی طرف سے امتيازی سلوك كا شكار رہا ہے اور شيعہ شخصيات كو گرفتاريوں اور شيعہ مراكز كو پابندی كا سامنا رہا ہے۔
697000
نظرات بینندگان
captcha