بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آج رات نماز مغربين كے بعد احاديث سافٹ ويئر سے آشنائی كے بارے میں ايك نشست منعقد ہوگی جس میں امام خمينی انسٹی ٹيوٹ كے شعبہ حديث كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين بہرامی احاديث كے بارے میںبننے والے سافٹ ويئر كو استعمال كرنے كے طريقوں پر روشنی ڈالیں گے۔
"اسلامك تھاٹ" كی جانب سے اس نشست كے انعقاد كا مقصد طلباء كو ايران میں تيار ہونے والے احاديث كے سافٹ ويئرز سے آشنا كرنا اور تحقيقاتی سرگرميوں كو مزيد بہتر بنانا ہے۔
ياد رہے كہ جامعۃ المصطفی العالمیہ كے زير اہتمام منعقدہ قرآن و حديث نمائش گاہ كا آغاز ۲۰ نومبر كو ہوا تھا اور كل ۲۴ نومبر كو یہ نمائش اختتامپذيرہوجائے گی۔
699684