بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اہل بيت اسلامی كونسل، اسلامی مركز انگلينڈ اور تعليمی و تہذيبی مركز ايرانيان كے تعاون سے اس سال عشرہ محرم الحرام كی مجالس تعليمی و تہذيبی مركز ايرانيان میں منعقد ہونگی۔
AIMIslam ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق محرم الحرام كے آغاز كے ساتھ ہی تيرہ روزہ مجالس كا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور خواتين و مردوں كے لیے عليحدہ عليحدہ مجالس منعقد ہونگی۔
تفصيلات كے مطابق مجالس كا آغاز نو بجے شب ہوگا اور تلاوت قرآن مجيد اور زيارت عاشورہ كے بعد علمائے كرام امام عالی مقام كی سيرت اور قيام پر روشنی ڈالیں گے اور خاندان اہل بيت پر پڑنے والی مصيبتوں كا تذكرہ كریں گے۔
702343