بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی مركز لندن نے اعلان كيا ہے كہ تعليمی طريقوں كا جائزہ لينے كے لیے منعقد ہونے والے اجلاس میں لندن كے عربی مدارس كے سربراہان بھی شركت كریں گے۔
اجلاس میں عربی مدارس كے عہدے دار طلباء كے اہل خانہ كو قرآن مجيد اور اسلام كے عملی احكام كی تعليم كے طريقوں كے بارے میں آگاہ كریں گے اور شركاء كے سوالوں كے جوابات دیں گے۔
اسلامی مركز لندن نے اجلاس كا مقصد ايك ايسی نسل كی تربيت قرار ديا ہے جو قرآن مجيد كو صحيح طرح سے پڑھ سكے اور اسلامی احكام اور اسلامی اصولوں كے ساتھ آشنا ہو۔
704281