بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تركی كے ماہرين اقتصاد كی تنظيم كے زير اہتمام اسلام اور اقتصاد كے موضوع پر ہونے والی نشستوں كے سلسلے كی تيسری نشست استنبول میں منعقد ہوگی جس میں ملك بھر كے ماہرين اقتصاد، يونيورسٹيوں كے اساتيد اور پارليمنٹ كے اراكين شركت كریں گے۔
اسلامی بينكاری، اسلام كا مالياتی نظام، اسلامی منيجمنٹ، اسلام كی سماجی پاليسياں، بيمہ اور اسلامی اصولوں كے تحت تجارتی سرگرمياں نشست كے اہم موضوعات ہیں۔
Dunyabulteni ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق انجمن اقتصادی ماہرين كے منيجنگ بورڈ كے ركن سليمان اوزدمير، فاتح يونيورسٹی كی مجلس علمی كے ركن سليم زعيم، استنبول يونيورسٹی كے وائس چانسلر يونس سويلت، ممبر پارليمنٹ سامی گوچلو، صباح الدين تحقيقاتی مركز كے سربراہ سدات مراد اور يونيورسٹی كے استاد دورموش گونائی اجلاس سے خطاب كریں گے۔
705988