بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پيرس كے اسكول فار ایڈوانس اسٹڈيز ان دی سوشل سائنسز [[EHESS كے زير اہتمام ہونے والی ان نشستوں میں اسرائيلی سازشوں كے خلاف فلسطينيوں كی جانب سے اپنائی جانے والی پاليسيوں كے بارے میں تبادلہ خيال ہوگا۔
EHESS كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق دسمبر ۲۰۱۰ سے شروع ہونے والا نشستوں كا یہ سلسلہ جون ۲۰۱۱ ء تك جاری رہے گا اور ان نشستوں سے مسلم اور غير مسلم دانشور خطاب كریں گے۔ ہر نشست میں شركاء میں سے كوئی ايك شخصيت فلسطين كی تاريخ ، ثقافت، يا تمدن كے بارے میں مقالہ پيش كرے گی۔
صبرا و شتيلا كے شہداء، فلسطينيوں كا قومی نشخص، فلسطينيوں كا قومی ورثہ اور جنگ كے بارے میں فلسطينی صحافيوں كا كردار وہ اہم موضوعات ہیں جن بارے میں نشستوں كے دوران مقالات پيش كیے جائیں گے۔
707404