آذربائيجان میں اسكولوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے جاری

IQNA

آذربائيجان میں اسكولوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے جاری

15:28 - December 18, 2010
خبر کا کوڈ: 2049128
بين الاقوامی گروپ:آذربائيجان كے اسكولوں میں پردہ كرنے پر پابندی عائد كیے جانے كے بعد جمعرات كو ايك مرتبہ پھر ملك بھر میں مظاہرے ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام حسين علیہ السلام كی ياد میں منعقد ہونے والے عزاداری كے جلوسوں كے بعد عزاداروں نے اسكولوں میں حجاب پر پابندی عائد كیے جانے كے خلاف مظاہرہ كيا۔
خبررساں ادارے انٹر فيكس كی رپورٹ كے مطابق عزاداری كے بعد مظاہرين نے ايك خط میں صدر مملكت اور وزير تعليم سے مطالبہ كيا كہ اسكولوں میں حجاب پر عائد پابندی كو جلد از جلد ختم كيا جائے اور حجاب كے بارے مين منظور ہونے والے قانون كو كالعدم قرار ديا جائے۔
ياد رہے كہ گذشتہ جمعے كو بھی مظاہرين نے وزارت تعليم كی عمارت كے سامنےاجتماع كركے اس قانون كے خاتمے كا مطالبہ كيا تھا اور اس مظاہرے كے دوران متعدد افراد كو گرفتار كرليا گيا تھا۔
713317
نظرات بینندگان
captcha