بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مجلس اعلی لبنان كے نائب سربراہ اور شيعہ رہنما آيت اللہ قبلان نے عاشورہ محرم كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہم سب لبنان كے شہری ہیں اور ايك خاندان اورگھر كی طرح یہاں رہتے ہیں لہذا ہمیں فرقہ واريت اور بے ہودہ بحث و تكرار سے اجتناب كرنا چاہیے اور فرقہ واريت كے بجائے دوستانہ ماحول میں ايك دوسرے كو برداشت كرنے كا سليقہ اپنانا چاہیے۔
Iloubnan ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق انہوں نے امام حسين علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے تعزيت پيش كرتے ہوئے كہا كہ ہم دوبارہ ماضی كی تاريكيوں كی طرف پلٹنا نہیں چاہتے ہم نئے افق ديكھنا چاہتے ہیں۔ حقائق بيان اور عدل و انصاف پر مبنی اعمال انجام دينا چاہتے ہیں۔
713244