بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فرانسيسی مسلمانوں كی تنظيم سی ايف سی ايم نے اسكندریہ میں عيسائيوں پر ہونے والے حملے كی مذمت میں ايك بيان شائع كيا ہے جس میں پوری دنيا سے اپيل كی گئی ہے كہ ديشت گردی كے خلاف متحد ہوجائیں۔
Lecfcm ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق سی ايف سی ايم كے سربراہ محمد موسوی نے مصر میں نئے سال كے آغاز پر ہونے والے دہشت گردی كے حملے كو وحشيانہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ فرانس كے مسلمان اس حادثے پر بہت رنجيدہ خاطر ہیں اور دنيا بھر كے امن پسند اور آزاد فكر انسانوں سے اميد كرتے ہیں كہ وہ محبت و رواداری كے فروغ كے ساتھ ساتھ دہشت گردی كے خلاف متحد ہوكر مقابلہ كریں۔
722465