بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں افريقی ملك گھانا كی نمائندگی كرنے والے قاری قرآن عثمان عبداللہ پاتی نے كہا ہے كہ گھانا میں تمام اديان و مذاہب انتہائی مسالمت آميز زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے قرآن مجيد كی تعليم حاصل كرنے والے طلباء كے مسائل كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ عربی قرآن كی زبان ہے ليكن گھانا میں عربی كی طرف كوئی خاص توجہ نہیں ہے اور یہی وجہ ہے كہ یہ كمی قرآن مجيد كی تعليم حاصل كرنے والوں كے لیے ايك مسئلہ كی شكل اختيار كرگئی ہے۔
انہوں نے مزيد بتايا كہ اس مشكل كا احساس كرتے ہوئے بعض ممالك سے مختلف اساتذہ گھانا كا سفر كرتے رہتے ہیں ليكن ان كی تعداد ضرورت سے بہت كم ہے۔
733753