اسلامی سنٹر لندن میں مجالس عزا

IQNA

اسلامی سنٹر لندن میں مجالس عزا

13:43 - February 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2075485
بين الاقوامی گروپ: امام حسين (ع) كے چہلم رسول اكرم (ص) كی رحلت اور امام حسن مجتبی (ع) و امام رضا (ع) كی شہادت سے اسلامی سنٹر لندن میں صفر المظفر كے آخری عشرہ میں مجالس عزا كا انعقاد كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی شعائر كی تعظيم كے لیے اسلامی سنٹر لندن میں عربی ، فارسی ، انگريزی اور اردو زبان میں مجالس عزا كا انعقاد كيا گيا۔اسلامی سنٹر لندن كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق ايام شہادت معصومين كی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجالس عزا میں ہر روز مقررہ وقت پر عزاداران اہل بيت نے بھرپور شركت فرمائی۔
مختلف زبانوں میں ہونے والی مجالس عزا سے مختلف عملائے كرام نے خطاب كيا اور رسول اكرم، امام حسن مجتبی ، امام حسين اور امام رضا علیھم الصلوۃ و السلام كی سيرت كے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔
فارسی زبان میں حجۃ الاسلام و المسلمين معزی ، عربی میں حجۃ الاسلام و المسلمين سيد ہاشم شبر، اردو میں حجۃ الاسلام و المسلمين سيد نقوی اور انگريزی میں حجۃ الاسلام و المسلمين سيد علی عباس رضوی نے مجالس عزا سے خطاب كيا۔
741770




نظرات بینندگان
captcha