بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نائيجيریہ كی رياست بوچی كے گورنر عيسی يوگودا نے پچيسویں قرآنی مقابلوں میں كامياب ہونے والے افراد كی تقريب تقسيم انعامات كے موقعہ پر بتايا كہ شيرا، قيادہ ، گانجوا اور جاماری كے حكام سے مقابلوں میں نمائندے ارسال نہ كرنے كے سلسلہ میں جواب طلب كرليا گيا ہے۔
عيسی يوگودا نے كہا كہ مذكورہ چار شہروں كے حكام نے وہاں كے نوجوانوں كو قرآن مجيد كے مقابلوں میں شركت سے محروم ركھا ہے اور اس بارے میں ہم انكے جواب كے منتظر ہیں۔
رياست بوچی كے گورنر نے نائيجيریہ كے مسلمانوں سے اپيل كی كہ اپنے بچوں كو قرآن مجيد كی تعليم دينے كے لیے راہ ہموار كریں۔
743443