متحدہ عرب امارات میں الحساوی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

متحدہ عرب امارات میں الحساوی قرآنی مقابلوں كا آغاز

13:17 - February 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2077620
بين الاقوامی گروپ: متحدہ عرب امارات كے معروف شہر شارجہ میں تيسرے مبارك الحساوی قرآنی مقابلوں كا اغاز ہوگيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن كريم و سنت نبوی انٹی ٹيوٹ كے زيراہتمام تيسرے مبارك الحساوی قرآنی مقابلوں كا آغاز شارجہ میں ہوگيا ہے۔ مبارك الحساوی قرآنی مقابلے حفظ اور تلاوت قرآن كريم كے شعبوں میں منعقد ہونگے۔ مبارك الحساوی قرآنی مقابلوں میں پورے متحدہ عرب امارات سے قاری قرآن اور حفاظ شركت كریں گے اور مقابلوں كے دوران مختلف قرآنی موضوعات پر سيميناروں كا انعقاد بھی كيا جائے گا۔
مبارك الحساوی مقابلوں میں شركت كے لیے مطابق قرآن كريم و سنت نبوی انسٹی ٹيوٹ شارجہ نے ايك كمیٹی تشكيل دی تھی جس نے مقابلوں میں شركت كے خواہشمند افراد سے انٹری ٹيسٹ ليا اور ٹيسٹ میں كامياب ہونے والے ۱۳۵۰ افراد كو مقابلوں میں شركت كی اجازت دی۔
قرآن كريم و سنت نبوی انسٹی ٹيوٹ كےشعبہ اسلامك اسٹڈيز اينڈ میڈيا كے سربراہ نے بتايا كہ ان مقابلوں كے بانی كويتی تاجر مبارك الحساوی ہیں اور یہ مقابلے قرآنی تعليمات كی بنياد پر نئی نسل كو پروان چڑھانے كے لیے منعقد كیے جارہے ہیں۔
743270

نظرات بینندگان
captcha