اردن میں مسلمانوں اور عيسائيوں كا مشتركہ اجتماع

IQNA

اردن میں مسلمانوں اور عيسائيوں كا مشتركہ اجتماع

13:17 - February 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2078394
ادب و آرٹ گروپ:اردن كے صوبہ مادبا كے محكمہ اوقاف كے زير اہتمام اديان كے درميان دوستی كے فروغ كے عالمی ہفتے كے موقعہ پر عيسائيوں اور مسلمانوں كا ايك مشتركہ اجتماع منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق رواداری اور بقائے باہمی كو فروغ دينے كے لیے مسلمانوں اور عيسائيوں كا مشتركہ اجتماع ۷ فروری كو اردن كے صوبہ مادبا میں منعقد ہوا۔ اجتماع كی یہ تقريب ریٹائرڈ فوجيوں كی تنظيم كے ايدیٹوريم ہال میں منعقد ہوئی جس میں ملك بھر سے اہم مسلمان علماء اور عيسائی پادريوں سميت مختلف مزہبی اور سياسی شخصيات نے شركت كی اور بقائے باہمی اور روداری كے فروغ پر زور ديا۔
روزنامہ الدستور اردن كی رپورٹ كے مطابق اجتماع كی صدارت صوبہ مادبا كے گورنر وليد شوكت ابدہ نے كی اور صدارتی خطبے میں انہوں نے كہا كہ اردن میں انسان دوستی كی فضا حاكم ہے اور اس كا ايك نمونہ صوبہ مادبا میں ديكھا جاسكتا ہے۔ عيسائيوں كے نمائندے رمزی عجيلات نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ تمام آسمانی اديان میں كچھ مشترك قدریں ہیں اور انسان دوستی، امن اور بھائی چارہ انہی مشترك اقدار میں سے ہیں۔
744052

نظرات بینندگان
captcha