بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فرانس كے شہر كلن میں مسلمانوں كے لیے ايك مسجد تعمير كی گئی ہے اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں كلن كے ميئر يورگن روٹرز نے بھی شركت كی اور افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مسجد كی تعمير در حقيقت مسلمانوں كا اپنے وطن سے ايك معنوی تعلق ہے اور ہم نے اس تعلق كو برقرار كرنے كی كوشش كی ہے۔ انہوں نے كہا اس پروجيكٹ كو جامہعمل پہلنانے میں كافی مشكلات كا سامنا كرنا پڑا۔ مسجد كی تعمير كے لیے اہل علاقہ كو اعتماد میں لينا اور ماہرين تعمير كی آراء كی روشنی میں مسجد كو تعمير كرنا وہ اہم مشكلات تھی جو اس دوران ہمارے سامنے آتی رہیں۔
يورگن روٹرز نے تركش اسلامك يونين كا بھی شكریہ ادا كيا جنہوں نے اہل علاقہ كو اعتماد میں لينے اور پروجيكٹ كی راہ میں حائل ہونے والی ركاوٹوں كو ختم كرنے میں اہم كردار ادا كيا۔
اس موقع پر مسجد كے امام شعبان كندی نے مسجد كو بھائی چارے، امن و دوستی كی علامت قرار ديتے ہوئے كہا كہ مسجد كے دروازے تمام لوگوں كے لیے كھلے ہیں۔
744051