برطانوی يونيورسٹی يورك میں اسلام كے بارے میں آگاہی كے لیے خصوصی پروگرام

IQNA

برطانوی يونيورسٹی يورك میں اسلام كے بارے میں آگاہی كے لیے خصوصی پروگرام

13:17 - February 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2078407
بين الاقوامی گروپ:اسلام كے بارے میں لوگوں كی فكری سطح بلند كرنے كے لیے يورك يونيورسٹی كی مسلمان تنظيم نے خصوصی پروگرامز كے انعقاد كا فيصلہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق برطانیہ كی معروف يونيورسٹی يورك كی مسلمان تنظيم نے مسلمانوں كے بارے میں برھتی ہوئی غلط فہميوں كو روكنے اور يورك شہر كے عوام كو اسلام كے بارے میں آگاہ كرنے كے لیے خصوصی پروگرامز كے انعقاد كا فيصلہ كيا ہے۔
يورك پريس كی رپورٹ كے مطابق انجمن اسلامی كےتحت منعقد ہونے والے پروگرامز ۱۴ فروری كو منعقد ہونگے۔ ان پروگراموں میں اسلام كے بارے میں پيدا ہونے والی غلط فہميوں كو دور كرنے كے لیے مختلف نشستیں اور سوال و جواب كی محفلیں منعقد كی جائیں گی اور اس كے علاوہ ايك اسٹال لگايا جائے گا جس كا عنوان "اسلام كے بارے میں مجھ سے پوچھیے" ہے۔ اور اس اسٹال پر تمام شہريوں كو دعوت دی گئی ہے كہ اسلام كے بارے میں درست اور صحيح معلومات لينے كے لیے اس اسٹال پر تشريف لائیں۔
743737

نظرات بینندگان
captcha