بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز اسرائيلی طياروں نے علی الصبح غزہ كی پٹی پر حملہ كردياجس كے نتيجہ میں دس كے قريب فلسطينی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں زيادہ تر خواتين اور بچے ہیں۔
معاً نيوز ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق اسرائيلی طياروں كی جانب سے ان حملوں كا نشانہ دوائيوں اور طبی سازومان كا ايك مركز بنا ہے جہاں دوائياں اور ديگر طبی سامان ركھا ہوا تھا۔ غير متوقع حوادث سے نمٹنے والی كمیٹی كے ترجمان ادھم ابو سلمیہ نے بتايا كہ ان حملوں كے نتيجہ میں تمام دوائياں اور طبی سازوسامان مكمل طور پر تباہ ہوگيا ہے۔
گروه بينالملل: 10 فلسطينی در حملات بامداد امروز، 20 بهمن، جنگندههای رژيم صهيونيستی به نوار غزه مجروح شدند.
دوسری طرف اسرائيل نے دعوی كيا ہے كہ یہ حملے اسرائيل كی جانب راكٹ داغے جانے كے جواب میں كیے گئے تھے اور ان كا نشانہ وہ زير زمين سرنگ تھی جسے فلسطينی دہشت گرد! استعمال كرتے تھے۔
745294