بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی انجمن قرآن اور عبداللہ بن عباس قرآن سنٹر كے تعاون سے قرغزستان كے حافظان قرآن كے اعزاز میں ايك تقريب كا انعقاد كيا گيا۔ ۷ فروری كو منعقد ہونے والی اس تقريب كا آغاز تلاوت قرآن مجيد سے ہوا اور اس كے بعد قرغزستان كے مفتی اعظم كے خصوصی نمائندے نے خطاب كيا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں عالمی انجمن قرآن كريم كی خدمات كو سراہا اور ان كا شكریہ ادا كيا۔
خبررساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق مفتی اعظم قرغزستان كے نمائندے نے عبداللہ بن عباس قراان سنٹر كی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور ملك بھر كے قرآن سنتر سے اپيل كی كہ وہ قرآن مجيد كی تعليم كے لیے عبداللہ بن عباس سنٹر كی روش اور طريقہ كار كو اپنائیں۔
744468